March 23, 2019

نرمل میں 13 جنوری کو جماعت اسلامی ہند کا ضلع اجتماع،امت مسلمہ سے شرکت کی خواہش

خانہ پور 11 جنوری (اردولیکس) مولانا محمد عتیق الدین فیض صفی امیر جماعت اسلامی ہند خانہ پور نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کو فرقہ پرست طاقتوں سے بچانے کیلئے اور ملک میں امن و امان فضاء کوبرقرا رکھنے کیلئے ہم سب کو متحد ہوجانا چاہئے۔ انھوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسی مقصد کے تحت جماعت اسلامی ہند ضلع نرمل کا ضلعی اجتماع بتاریخ 13 جنوری بروز اتوار صبح 10 جے انشا اللہ ترملا گارڈن وشوا ناتھ پیٹ نرمل میں منعقد ہوگا جس کو قائدین ملت وعلمائے دین مخاطب فرمائیں گے۔ تمام سے اس اجتماع میں معہ دوست و احباب شرکت کی پرخلوص خواہش کی گئی ہے۔ خواتین کیلئے پردہ کے ساتھ علحیدہ انتظام ہے۔ بعد نماز ظہر تمام شرکا کیلئے طعام کا نظم رہے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ خانہ پور سے گاڑیوں کا نظم کیا گیا ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے محمد عتیق الدین فیض صفی امیرجماعت اسلامی خانہ پور، شیخ محسن، شیخ عبدالوحید، محمد بشیراحمد سے رابطہ پیدا کیا جاسکتا ہے۔

Post source : Urduleaks news network