March 23, 2019

صفا بیت المال شاخ عادل آباد کی جانب سے طبی امداد

صفا بیت المال شاخ عادل آباد کی جانب سے طبی امداد

عادل آباد 11 جنوری (ارود لیکس) صفا بیت المال شاخ عادل آباد کی جانب سے خانہ پور کے ایک بے سہارا جنہیں اپنے بڑھاپے کے سہارے کیلئے اولاد بھی نہیں ایسے معمر میاں بیوی جن کے علاج کیلئے انچارج صفا شاخ عادل آباد حافظ شیخ نزیر احمد کے ہاتھوں طبی امداد کی گئی۔ صفا بیت المال کی جانب سے اس طرح کی رفاہی فلاحی خدمات سال بھر انجام دیجاتی ہے۔ مزید یہ کہ 3 فروری 2019 کو صفا بیت المال انڈیا کے مرکزی صدر مولانا غیاث احمد رشادی کی صدارت میں صفا بیت المال کی تمام شاخوں کا سالانہ جلسہ عادل آباد کے سنٹرل گارڈن میں منعقد ہونے جارہا ہے۔ صفا بیت المال عادل آباد کے ذمہ داران نے عامتہ المسلمین سے کثیر تعداد میں اس عظیم الشان جلسہ میں شرکت و استفادہ کی گذارش کی ہے

Post source : Urduleaks news network