June 17, 2019

مغدم پور میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ و سلم امتحان کا کامیاب انعقاد

مغدم پور میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ و سلم امتحان کا کامیاب انعقاد

سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا امتحان جو ابو الفداء ایجوکیشن و ریسرچ اکیڈمی اور ٹیمریس حیدرآباد کی جانب سے تلنگانہ میں موجود تمام مینارٹی اسکولس میں منعقد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کریم نگر میں واقع تلنگانہ مینارٹی اسکول برائے طلبہ مغدم پور میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ و سلم کا امتحان کامیابی کے ساتھ منظم انداز میں ماہر اساتذہ کی نگرانی میں بروز جمعرات صبح 10:30 بجے تا 12:30 رکھا گیا،جس میں مسلم و غیر مسلم تقریبا 183 طلبہ نے شوق سے حصہ لیا،امتحان اردو اور انگریزی زبان میں رکھا گیا،امتحان کے مکمل ہونے کے بعد او ایم آر شیٹس کو بذریعہ کوریر حیدرآباد ابوالفداء سنٹر بھیج دیا گیا،اس موقعہ پر اسکول پرنسپل ناگابھوشنم،سینئر اششٹنٹ/ڈپٹی وارڈن محمد استقام الدین سیرت انبی امتحان انچارج نسیم ناصری کے علاوہ ٹیچنگ اشٹاف رہے۔

Post source : Urduleaks news network