January 16, 2019

مدرسہ اسلامیہ فیض ابرار کریم نگر کے زیر اہتمام اتوار کو عظیم الشان جلسہ ۔ حضرت مولانا پی ایم مزمل رشادی کی شرکت

عادل آباد 12- جنوری (اردو لیکس) حافظ سید رضوان فلاحی ناظم مدرسہ فیض ابرار کریم نگر کی اطلاع کے مطابق 13 جنوری بروز اتوار بعد نماز عصر تا عشاء بمقام جامع مسجد دبا پلی (پداپلی روڈ ) کریم نگر میں مدرسہ فیض ابرار کے تحت اصلاح معاشرہ و اولاد کی تربیت کے عنوان سے عظیم الشان جلسہ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ جلسہ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے حضرت مولانا پی ایم مزمل رشادی شرکت کریں گے۔ جبکہ مقامی مقرر کی حیثیت سے مفتی صادق حسین قاسمی شرکت کریں گے۔ جلسہ کی صدارت حافظ احمد منقبت شاہ کریں گے۔ جلسہ میں شرکت کرنے والے احباب کیلئے طعام کا نظم رہے گا۔ اور خواتین کیلئے علحدہ پردہ کا نظم رہے گا۔ حافظ سید رضوان فلاحی نے عامتہ المسلمین سے اس جلسہ میں شرکت و استفادہ کی گذارش کی ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے رابطہ نمبر 9700358692

Post source : urduleaks news network