June 17, 2019

حیدرآباد میں گہرا کہر۔ بنگلور ہائی وے پر گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں

حیدرآباد میں گہرا کہر۔ بنگلور ہائی وے پر گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں

حیدرآباد ۔12 جنوری ( اردو لیکس) شہر حیدرآباد سردی کی شدید لپیٹ میں ہے۔ صبح کے اوقات میں شدید کہر دیکھا جا رہا ہے۔حیدرآباد بنگلور ہائی وے پر آج گہرا کہر ہونے کی وجہ سے گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں تاہم خوش قسمتی کی بات یہ ہے کہ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔شادنگر کوتور کے پاس تین آر ٹی سی بسیں، دو خانگی بسیں دو لاریاں اور ایک آٹو ایک دوسرے سے ٹکرا گئے۔اس حادثے کی وجہ سے نیشنل ہایی وے پر قریب چھ کلومیٹر تک ٹریفک جام ہو گئی تھی۔

Post source : Urduleaks news network