January 16, 2019

مرنے والے عہدیدار کا تبادلہ – اترپردیش پولیس کی لاپرواہی

مرنے والے عہدیدار کا تبادلہ – اترپردیش پولیس کی لاپرواہی

لکھنؤ ۔12 جنوری ( اردو لیکس) پولیس کی لاپرواہی کا ایک واقعہ اترپردیش میں سامنے آیا ہے جہاں محکمہ پولیس نے ایک ماہ قبل فوت ہونے والے عہدے دار ستیا نارائن سنگھ کا نام تبادلہ ہونے والے عہدیداروں کی فہرست میں شامل کیا ۔جبکہ ستیا نارائن سنگھ جو ڈی ایس پی کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے ایک ماہ قبل ہی ان کا انتقال ہو گیا لیکن اترپردیش پولیس کی جانب سے آج ڈی ایس پیز کے تبادلوں کی جو فہرست جاری کی گئی ان میں ڈی ایس پی ستیا نارائن کا نام بھی شامل تھا محکمہ کی جانب سے سرزد ہونے والی غلطی کی نشاندہی کے بعد ریاست کے ڈی جی پی نے ٹویٹر پر معذرت خواہی کی اور کہا کہ غلطی سے تبادلے ہونے والے عہدیداروں کی فہرست میں فوت ہونے والے ڈی ایس پی ستیا نارائن کا نام بھی شامل ہو گیا اس کے لیے محکمہ پولیس اور وہ خود بھی شخصی طور پر معذرت خواہ ہیں انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعہ کا اعادہ نہ ہونے دینے کے لئے وہ اس واقعہ کے ذمدار کے خلاف کارروائی کریں گے ۔

Post source : Urduleaks news network