January 16, 2019

پتنگ بازی کے شوق میں خالد کی جان چلی گئی

پتنگ بازی کے شوق میں خالد کی جان چلی گئی

حیدرآباد۔14 جنوری( اردو لیکس)پتنگ اڑانے کے شوق میں ایک نوجوان کی جان چلی گئی یہ افسوسناک واقعہ تلنگانہ کی دارالحکومت حیدرآباد میں پیش آیا بتایا گیا ہے کہ سکندرآباد کے وارثی گوڑا سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ خالد عمارت کی دوسری منزل پر پتنگ بازی میں مصروف تھے اس دوران ایک کتا عمارت پر چڑھ گیا اور وہ خالد کو دیکھتے ہوئے بھوکنا شروع کردیا ۔کتے سے بچنے کی کوشش میں خالد کا توازن کھو گیا اور وہ دوسری منزل سے نیچے گر پڑے ۔نوجوان کے سر پر شدید چوٹیں آئیں اور انھیں گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہو سکے ۔

Post source : Urduleaks news network