January 16, 2019

انکاونٹرمیں ماوسٹ کمانڈرہلاک

انکاونٹرمیں ماوسٹ کمانڈرہلاک
Photo Credit To file

جھارکھنڈ 14 جنوری (اردولیکس) ہندوستان کی ریاست جھارکھنڈ کے ضلع ڈونکا کے جنگلات میں کل رات ہوئے انکاونٹرمیں ماوسٹ کمانڈر سہدیو رائے کی موت ہوگئی۔ حکومت کی جانب سے سہدیوکے سرپر10 لاکھ روپئے کا انعام رکھا گیا تھا۔ پتہ چلا ہے کہ شستر سیما بل اورماونوازوں کے درمیان فائرنگ اورجوابی فائرنگ کا تبادلہ عمل میں آیا۔ انکاونٹرکے بعد پولیس کو مقام واقعہ سے بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمد ہوا۔ مدبھیڑ کے بعد پولیس نے چاٹوپڑاکے جنگلات میں تلاشی مہم میں شدت پیدا کردی ہے۔

Post source : Urduleaks news network