March 23, 2019

انڈیا گیٹ پر نظام آباد کی خاتون نے لگاے پاکستان زندہ باد کے نعرے

انڈیا گیٹ پر نظام آباد کی خاتون نے لگاے پاکستان زندہ باد کے نعرے
Photo Credit To Courtesy : Times now

نئی دہلی ۔14 جنوری ( اردو لیکس)  قومی دارالحکومت دہلی میں انڈیا گیٹ کے پاس ایک خاتون نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے ہلچل مچا دی ۔جس کے فوری بعد وہاں موجود جوانوں نے خاتون کو حراست میں لیتے ہوئے پارلیمنٹ اسٹریٹ پولیس کے حوالے کردیا ۔تفصیلات کے مطابق تلنگانہ کے نظام آباد سے تعلق رکھنے والی 50 سالہ خاتون سلطانہ خان اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کے لئے ممبئی روانہ جانے کے بجائے غلطی سے دہلی پہنچ گئی اور وہ اتوار کے دن انڈیا گیٹ کے پاس ہندوستانی جوانوں کی جانب سے منعقدہ خراج عقیدت کی اس تقریب میں شرکت کی جس میں پاکستان کے ساتھ ہوئی جنگ کے دوران چند ہندوستان کے جوان شہید ہوے تھے تقریب میں اچانک پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے خاتون نے ان کو حیرت میں ڈال دیا ۔بعد ازاں خاتون کو حراست میں لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا ۔جہاں پولیس کی پوچھ

تاچھ میں پتہ چلا کہ خاتون کا تعلق تلنگانہ کے نظام آباد سے ہے اور اس کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے خاتون کو نفسیاتی ڈاکٹر سے بھی رجوع کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بھی نفسیاتی مریض قرار دیا ۔دہلی پولیس ،تلنگانہ کی پولیس سے ربط پیدا کرتے ہوئے سلطانہ خان کو بھیجنے کی کوشش کررہی ہے فی الحال خاتون کو شیلٹر ہوم میں رکھا گیا ہے نظام آباد میں خاتون کے رشتہ داروں نے چند دن قبل گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کروائی تھی 

Post source : urduleaks news network