January 16, 2019

بچوں کی تربیت پر خاص توجہ نہ دینے کی وجہ سے اولاد میں اخلاقیات کا انحطاط ۔ مولانا مزمل رشادی والا جاہی کا خطاب

بچوں کی تربیت پر خاص توجہ نہ دینے کی وجہ سے اولاد میں اخلاقیات کا انحطاط ۔ مولانا مزمل رشادی والا جاہی کا خطاب

 

 

کریم نگر 14- جنوری (اردو لیکس) حافظ سید رضوان فلاحی و اشرفی ناظم مدرسہ فیض ابرار کریم نگر کی اطلاع کے بموجب کل بتاریخ ۳ا۔جنوری بروز اتوار بعد نماز مغرب عظیم الشان جلسہ بعنوان اصلاح معاشرہ و اولاد کی تربیت والدین کی ذمہ داری زیر اہتمام مدرسہ اسلامیہ فیض ابرار گودام گڈہ کریمنگر بمقام دبہ پلی منڈل سلطانہ آباد منعقد ہوا اس جلسہ کی صدارت جناب حافظ احمد منقبت شاہ خان صاحب صدر جمعیت الحفاظ کریمنگر وصدر قاضی کریمنگر نے فرمائی؛ مقامی مہمان نوجوان عالم دین صاحب قلم جناب مفتی محمد صادق حسین صاحب قاسمی دامت برکاتہم جنرل سکریٹری جمعیت علماء کریمنگر نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا اولاد کی تربیت پر والدین خصوصی توجہ فرمائیں مہمان مکرم بنگلور کی سر زمین سے تشریف لائے ہوئے عظیم المرتبت شخصیت مشہور ومعروف عالم دین بیباک مقرر حضرت مولانا مزمل صاحب رشادی والا جاھی خطیب مسجد عمر فاروق بنگلور نے سامعین کو اپنے پر مغز اور بصیرت افروز خطاب کرتے ہوئے خواتین اپنی اولاد کی تربیت پر خصوصی توجہ فرمائیں اور مہمان مکرم نے کہا ایک وقت تھا مائیں اپنے بچوں کو با وضو دودھ بلا کرتی تھی آج کی بچوں کی تربیت پر خاص توجہ نہ دینے کی وجہ سے اولاد میں اخلاقیات کا انحطاط ہے اور بچوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کرنے کی ترغیب دی؛ اس موقع پر حافظ سید رضوان اشرفی نے بھی خطاب کیا اور جلسہ کے تمام تر انتظامات کئے۔ اخیر میں مہمان مقرر مولانا مزمل رشادی کی رقت انگیز دعاء پر جلسہ کا اختتام ہوا۔حافظ رضوان نے سبھی کا شکریہ ادا کیا۔جلسہ میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی

Post source : Urduleaks news network