June 17, 2019

میرے پربھاس سے تعلقات نہیں ہیں: شرمیلا

میرے پربھاس سے تعلقات نہیں ہیں: شرمیلا

حیدرآباد۔14 جنوری( اردو لیکس)آندھراپردیش کے سابق چیف منسٹر آنجہانی ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی دختر شرمیلا نے واضح کیا کہ ان کے تلگو فلم اداکار پربھاس سے تعلقات نہیں ہے۔ وہ انہیں جانتی تک نہیں ہیں اور نہ ہی زندگی میں ان دونوں کی کبھی ملاقات ہوئی ہے۔سوشل میڈیا پر شرمیلا اور پربھاس کے تعلقات کو لے کر پھیلائی جا رہی اطلات کے درمیان آج شرمیلا نے اپنے شوہر کے ہمراہ کمشنر پولیس حیدرآباد انجنی کمار سے ملاقات کرتے ہوئے آفواہ پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی خواہش کی ہے۔شرمیلا نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کی قسم کھا کر کہتی ہیں کہ ان کے پربھاس سے تعلقات نہیں ہیں، شرمیلا کا کہنا ہے کہ دانستہ طور پر انہیں بد نام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Post source : urduleaks news network