June 17, 2019

بیسٹ فرینڈ ہیلپ ویلفیر سوسائٹی کے زیر اہتمام فروٹس کی تقسیم

بیسٹ فرینڈ ہیلپ ویلفیر سوسائٹی کے زیر اہتمام فروٹس کی تقسیم

 

عادل آباد 14- جنوری (اردو لیکس) مستقر عادل آباد میں اے سی این آفس کے قریب واقع بچوں کے آشرم میں سوامی ویویکانند کی 156 پیدائشی سال کے موقع پر بیسٹ فرینڈ ہیلپ ویلفیر سوسائٹی کے تحت انسانی ہمدردری کے طور پر بچوں میں فروٹس تقسیم کئے گئے۔ صدر سوسائٹی عبدالعزیز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بے سروسامان افراد کی خدمت کرنا یہی انسانیت ہے عبدالعزیز نے کہا کہ بیسٹ فرینڈ سوسائٹی کی جانب سے مختلف رفاہی فلاحی خدمات انجام دیجاتی ہے۔ اس موقع پر عبدالعزیز کے علاوہ سوسائٹی کے دیگر ذمہ داران ومعاونین عبدالعظیم؛شاکر؛راہول؛عامر؛راج کرن؛عقیل؛فیروز؛امول؛وجئے اور دوسرے موحود تھے 

 

 

Post source : Urduleaks news network