June 17, 2019

عادل آباد میں آل میناریٹی ایمپلائیس ویلفیر اسوسی ایشن کے انتخابات ۔ شیخ محسن صدر منتخب

عادل آباد میں آل میناریٹی ایمپلائیس ویلفیر اسوسی ایشن کے انتخابات ۔ شیخ محسن صدر منتخب

عادل آباد 14 – جنوری (اردو لیکس/خضر یافعی)  مستقر عادل آباد کے ڈی ایس او آفس میں بروز اتوار کو آل میناریٹی ایمپلائیس ویلفیر اسوسی ایشن عادل آباد کا ایک مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس اجلاس میں آل میوہ ریاستی صدر محترم عادل شریف نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی؛ اور ایم پی ناگیش عادل آباد نے بھی بحیثیت مہمان شرکت کی۔ اس موقع پر ریاستی صدر محترم عادل نے تنظیم کی کارکردگی پر تفصیلی خطاب فرمایا۔ اور آل میوہ کی جانب سے کئے جانے والے مختلف فلاحی خدمات پر روشنی ڈالی۔ قبل اس کے ضلع عادل آباد یونٹ کی جدید کمیٹی تشکیل دیگئی۔ جس میں شیخ محسن کو صدر منتخب کیا گیا۔نائب صدر مسٹر مسعود کو منتخب کیا گیا۔اور جنرل سیکریٹری شیخ مجیب؛خازن سید فیاض کا انتخاب عمل میں آیا۔ معاون معتمد کی حیثیت سے آصف؛شجاعت خان؛مجاہد کے علاوہ خاتون زلیخہ بیگم کا انتخاب عمل میں آیا؛ جبکہ نائب معتمد افروز خان؛ریحان شریف؛محمد خورشید؛عبدالقیوم کو منتخب کیا؛ریاستی صدر جناب عادل شریف و دیگر نے نومنتخب افراد کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شجاعت خان؛ جناب ریاض؛افروز خان؛ریحان شریف کے علاوہ ریاستی ذمہ داران و اراکین اور اسی طرح ضلع عادل آباد کے ذمہ داران و اراکین موجود تھے

Post source : urduleaks news network