January 16, 2019

متحدہ ضلع عادل آباد سے 249 عازمین حج منتخب

متحدہ ضلع عادل آباد سے 249 عازمین حج منتخب

عادل آباد 14/جنوری(اردو لیکس) صدر ضلع حج سو سائٹی عادل آباد شاہد احمد توکل کی اطلاع کے بموجب ضلع عادل آبا سے 2019 حج کی سعادت کے لیے جملہ 147 درخواستیں ڈالی گئی تھی ۔سنٹرل حج کمیٹی کی جانب سے ضلع عادل آباد کے لیے 80 عازمین کا کوٹہ منظور کیا گیا۔ جسمیں 4 عازمین 70 سال کے محفوظ زمرہ میں اگیے اور 76 عازمین کو قراعہ کے ذریعہ منتخب کیا گیا۔ ان منتخب عازمین کو بہت جلد ہی سنٹرل حج کمیٹی کی ہدایت پرفی عازم 81 ہزار روپیے بہ زریعہ چالان ایس۔بی۔آئی۔ یا یو۔بی۔آئی۔ بینک میں جمع کر وانہ ہو گا۔انھوں نے مزید کہا کے ضلع حج سو سایٹی عادل آباد گزشتہ 19 سال سے عازمین حج کے لیے خدمت خلق کے تحت عازمین کی خدمات انجام دیتے آرہی ہیے انشاء اللہ اس مرتبہ بھی عازمین کے لیے تر بیتی پروگرامس۔ ٹیکہ اندازی کیمپس۔ اور دیگر رقم جمع کروانے و کوئی بھی رہبری کے لیے ہر دم موجودرہینگے ۔انھوں نے کہا کے ضلع نرمل سے 175 درخواستیں داخل کی گئی تھی سنٹرل حج کمیٹی کی جانب سے محفوظ زمرہ میں 8 عازمین اور قرعہ کے ذریعے 85 عازمین جملہ 93 عازمین کا انتخاب عمل میں آیا ہیے۔اور ضلع منچریال سے 40 عازمین نے درخواستیں داخل کی تھی سنٹرل حج کمیٹی نے 4 کو محفوظ زمرہ اور 36 کو ملا کر تمام کو منتخب کردیا ہے۔اور کمرم بھیم آصف آباد سے 48 درخواستیں داخل کی گئی تھی سنٹرل حج کمیٹی نے 36 عازمین کو قرعہ کے ذریعہ منتخب کیا ہے۔

Post source : Urduleaks news network