January 16, 2019

سی بی آئی کے عبوری ڈائریکٹر کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی

سی بی آئی کے عبوری ڈائریکٹر کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی

نئی دہلی ۔14 جنوری ( اردو لیکس) ناگیشور راو کو سی بی آئی کا عبوری ڈائریکٹر مقرر کیے جانے کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک عرضی داخل ہوئی ہے  کامن کاز نامی تنظیم کی جانب سے یہ درخواست سپریم کورٹ میں آج داخل ہوئی ہےدرخواست گزار نے عدالت سے کہا کہ دہلی اسپیشل پولیس اسٹابلیشمنٹ ایکٹ میں ترمیم کی گئی ہے جس کے تحت سی بی آئی میں عبوری ڈائریکٹر کا تقریر نہیں کیا جا سکتا ۔درخواست گزار نے عدالت سے خواہش کی کہ وہ حکومت کو سی بی آئی کے مستقل ڈائریکٹر کے تقرر کا حکم دیں ۔واضح رہے کہ الوک ورما کے استعفی کے بعد حکومت نے 10 جنوری کو عبوری ڈائریکٹر کی حیثیت سے ناگیشورراو کا تقرر کیا تھا 

Post source : urduleaks news network