August 19, 2019

الحاج محمد فیاض علی کی قیادت میں المیزان کا 80 رکنی قافلہ ادائیگی عمرہ کے لیے روانہ

الحاج محمد فیاض علی کی قیادت میں المیزان کا 80 رکنی قافلہ ادائیگی عمرہ کے لیے روانہ
Photo Credit To uruleaks

حیدرآباد 26 جنوری ( پریس نوٹ) المیزان ٹورس اینڈ ٹراویلس حج وعمرہ گروپ مانصاب ٹینک حیدرآباد کے 80 رکنی قافلہ کی شمس آباد ائیرپورٹ سے آج الحاج حافظ محمد فیاض علی مینیجنگ ڈائریکٹر کی قیادت میں ادائیگی عمرہ کے لئے روانگی عمل میں آئی۔ یہ قافلہ 26 جنوری یعنی یوم جمہوریہ کے موقع پرروانہ ہوا۔ جشن جمہوریہ کے پرمسرت پرالحاج حافظ محمد فیاض علی نے ایرپورٹ میں مٹھائیاں تقسیم کیں۔ المیزان کے قافلہ شامل عازمین کے ہاتھوں میں  ترنگے کے پرچم تھے اورانھوں نے یہ ترنگے مسافرین کو بھی پیش کئے۔ روانگی سے قبل الحاج حافظ محمد فیاض علی نے بتایا کہ عازمین عمرہ کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں تمام مقدس مقامات کی زیارت کروائی جائیگی۔ اس قافلہ میں محمد یوسف زاہد چیئرمین تلنگانہ اسٹیٹ کھادیں اور ولیج انڈسٹری بورڈ اور حیدرآباد، محبوب نگر، تانڈور، ورنگل، عادل آباد، کرنول، وقارآباد، مشرقی گوداوری اورمہاراشٹرا کے عازمین ہیں جن میں 34 مرد حضرات، 43 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔ قافلہ میں شامل سب سے معمرعازم کی عمر85 سال اورسب سے کمسن عازم کی عمردیڑھ سال ہے۔ عازمین کی 9 فروری کو بعد سعادت عمرہ سے سرفرازی کے بعد واپسی ہوگی اور اگلا قافلہ 23 فروری کو روانہ ہوگا۔

Post source : Urduleaks news network