August 19, 2019

جنوری میں جی ایس ٹی سے ایک لاکھ کروڑ روپے وصول

 

نئی دہلی،02 فروری/      جنوری 2019 میں وصول کیے گیے  کل جی ایس ٹی محصولات 1,02,503  کروڑ  ہیں جن کا  سی جی ایس ٹی 17,763  کروڑ ، ایس جی ایس ٹی24,826  کروڑ ، آئی جی ایس ٹی 51,225 کروڑ (بشمول درآمدات سے وصول کیے گیے 24,065  کروڑ  اور سیس 8,690  کروڑ (بشمول در آمدات سے حاصل کیے گیے 902 کروڑ روپے ) شامل ہیں۔ مالی سال 2018-19 ایسا تیسری بار ہوا ہے کہ جی ایس ٹی کی محصولات ایک لاکھ کروڑ کو پار کر گئی ہے ۔دسمبر اور  31 جنوری 2019 تک کل جی ایس ٹی آر 3 بی ریٹرن داخل کیے گئے ۔

حکومت نے 18,344 کروڑ وپے سی جی ایس ٹی کو اور 14,677 کروڑ روپے ایس جی ایس ٹی کو آئی جی ایس ٹی سے مستقل طور پر دیے ہیں۔ مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتوں کے ذریعہ حاصل کی کل محصولات کی رقم دسمبر 2018 میں سی جی ایس ٹی 36,107 کروڑ روپے اور ایس جی ایس ٹی 39,503 کروڑ روپے شامل ہیں۔

دسمبر  میں وصول کی گئی جی ایس ٹی کی رقم   94,725 کے مقابلے جنوری 2019  میں وصول کی گئی جی ایس ٹی کی رقم  میں زبردست اضافہ ہوا  ہے ۔ جبکہ نومبر اور اکتوبر کے مہینے میں جی ایس ٹی کی رقم میں گراوٹ دیکھی گئی جو کہ بالترتیب  97,637 کروڑ اور  1,00,710کروڑ  روپے تھی۔ جنوری 2018 میں وصول کی گئی رقم  89,825کروڑ روپے کے مقابلے جنوری 2019 میں 14 فیصد اضافہ درج کیا گیا ہے ۔ یہ اچھال ، صارفین کو راحت دینے کی غرض سے مختلف قسم کے ٹیکس میں کمی باوجود آیا ہے ۔ مجموعی جی ایس ٹی محصولات گذشتہ تین مہینوں کے دوران گذشتہ سال کے مذکورہ عرصے کے مقابلے 14 فیصد سے زیادہ ہے۔

Post source : Pib