October 24, 2020

کسانوں پر لاٹھی چارج کی محمدعلی شبیر نے کی مذمت

کسانوں پر لاٹھی چارج کی محمدعلی شبیر نے کی مذمت

تلنگانہ کانگریس کے سینر قاید و کونسل میں اپوزیشن لیڈر محمدعلی شبیر نے ضلع میدک کے کشٹاپور میں کسانوں پر کی گئی لاٹھی چارج کی شدید مذمت کی.اور,انھوں نے حکومت کو,انتباہ دیا کہ پراجکٹس کے نام پر کسانوں سے زبردستی زمین چھیننے پر عوامی تحریک شروع کی جاے گی.

گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے شبیر علی نے کہا کہ میدک میں ملاانا,ساگر پراجکٹ کے لئے حکومت کسانوں سے زبردستی زمین چھین رہی ہے جب کہ کسان زمین دینے کے لئے تیار نہیں ہیں کیونکہ انہیں کم معاوضہ ادا کیا جارہا ہے انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کسانوں کو مکمل معاوضہ ادا کرتے ہوے ان کی رضامندی سے زمین حاصل کریں.

Post source : urduleaks