April 24, 2019

ہندو مہاسبھا کی جنرل سکریٹری پوجا پانڈے گرفتار

ہندو مہاسبھا کی جنرل سکریٹری پوجا پانڈے گرفتار

علی گڑھ ۔6 فروری ( اردو لیکس ) اترپردیش پولیس نے ہندو مہا سبھا کی قومی جنرل سیکرٹری پوجا شکن پانڈے کو گرفتار کرلیا جس نے 30 جنوری کو گاندھی جی کے علامتی مجسمہ پر گولیاں چلائیں تھی اترپردیش کی تپپال پولیس نے پوجا پانڈے کے ساتھ اس کے شوہر اشوک پانڈے کو بھی گرفتار کرلیا ۔گولیاں چلانے کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد  13 افراد کے خلاف پولیس نے کیس درج کرلیا تھا جنھوں نے گاندھی جی کے علامتی پتلہ پر نہ صرف گولیاں چلائیں بلکہ اسے نذر آتش کیا تھا پولیس نے قبل ازیں تین افراد کو اس سلسلے میں گرفتار کیا تھا ۔

Post source : Urduleaks news network