April 24, 2019

پولیس کانسٹیبل پرحملہ، حیدرآباد میں نقلی ہجڑا گرفتار

پولیس کانسٹیبل پرحملہ، حیدرآباد میں نقلی ہجڑا گرفتار
Photo Credit To File

حیدرآباد6  فروری ( اردو لیکس) حیدرآباد کی بوئن پولیس نے کانسٹیبل پر حملہ کرنے والے نقلی ہجڑے کو گرفتار کر لیا۔ ریاست تلنگانہ کے ضلع منچریال سے تعلق رکھنے والا راجو چند ماہ قبل حیدر آباد پہنچا وہ سکندر آباد کے علاقے سچترا میں عورتوں کی طرح بن ٹھن کر گاڑی رانوں کو لوٹ رہا تھا،اس نے ایک گاڑی سوار سے 4 فروری کوکرقم چھین لی تھی۔شکایت ملنے پر پولیس کانسٹیبل شیام کمار وہاں پہنچا۔ نقلی ہجڑے نے کانسٹیبل پر حملہ کرکے راہ فرار اختیار کی تھی پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔

Post source : Urduleaks news network