April 24, 2019

حیدرآباد میں دن دھاڑے لڑکی پر جنونی عاشق کا حملہ

حیدرآباد میں دن دھاڑے لڑکی پر جنونی عاشق کا حملہ

حیدرآباد ۔6 فروری ( اردو لیکس ) حیدرآباد میں دن دھاڑے ایک جنونی عاشق نے لڑکی پر تیز دھار چاقو سے حملہ کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا ۔یہ واقعہ کاچی گوڑہ علاقے کے ستیہ نگر میں منگل کی صبح پیش آیا ۔بھرت نامی 19 سالہ نوجوان گزشتہ چند دنوں سے پڑوس کی ایک لڑکی کو محبت کے نام پر ہراساں کیا کرتا تھا مادھیکا نامی 17 سالہ لڑکی جونیر کالج کی طالبہ بتائی گئی ۔اس نے آج معمول کے مطابق مکان سے کالج کے لئے روانہ ہوئی تھی درمیان میں بھرت نے مادھولیکا کو راستہ میں روک کر ناریل چھیلنے والی چاقو سے دیوانہ وار حملہ کرتے ہوئے فرار ہوگیا ۔لڑکی کو شدید زخمی حالت میں ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ۔

Post source : Urduleaks news network