August 19, 2019

کریم نگر میں 9 فروری کو مفت میگا میڈیکل کیمپ کا انعقاد

کریم نگر میں 9 فروری کو مفت میگا میڈیکل کیمپ کا انعقاد

کریم نگر 6 فروری (اردو لیکس) ڈاکٹر یثرب سلطانہ سینئر میڈیکل آفیسر سرکاری یونانی دواخانہ کریم نگر کی اطلاع کے مطابق نیشنل یونانی ڈے (حکیم اجمل خان) 151 ویں سالگرہ کے موقع پر بتاریخ 9/فروری 2019 بروز ہفتہ بمقام المنظور فنکشن ہال حسینی پورہ کریم نگرپرمفت میگا میڈیکل کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔اس کیمپ میں ماہرنسوان کے علاوہ بچوں اور مردحضرات کے مختلف امراض کا ماہرین ڈاکٹرس کے ذریعہ مفت تشخیص کی جائےگی۔اور مفت دوائیاں بھی تقسیم کی جائےگی۔اس مفت میگامیڈیکل کیمپ میں رکن اسمبلی کریم نگرگنگولہ کملاکر اقلیتی مالیاتی کارپوریشن ریاستی صدرنشین سیداکبرالدین حسین ضلع کلکٹر کریم نگر سرفرازاحمد؛مئیرکریم نگرسردار رویندرسنگھ؛اور سابق ڈپٹی مئیر کریم نگر محمد عباس سمیع بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔مفت میڈیکل کیمپ کے آرگنائزر ڈاکٹر یثرب سلطانہ کریم نگر نے عوام الناس سے خواہش کی ہے کہ وہ اس میگا مفت میڈیکل کیمپ سے استفادہ کریں۔

Post source : urduleaks news network