August 19, 2019

کورٹلہ کے حاجی پورہ میں تین دن کے اندر چوری کا دوسرا واقعہ

کورٹلہ کے حاجی پورہ میں تین دن کے اندر چوری کا دوسرا واقعہ

کورٹلہ 7 فروری ( اردو لیکس ) جگتیال ضلع کے کورٹلہ ٹاون میں تین دن کے اندر سرقہ کی دو واردات ایک ہی محلہ میں پیش آئی جس سے مقامی عوام میں تشویش پائی جاتی ہے چہارشنبہ کی رات محلہ حاجی پورہ میں صلاح الدین نامی شخص کے مکان میں سرقہ کی واردات پیش آئی جس میں سارقوں نے مکان کی الماری میں رکھے 4 تولہ سونا اور 6 ہزار روپے نقد رقم سرقہ کرلی ۔پیر کی رات اسی محلہ میں سرقہ کا بڑا واقعہ پیش آیا تھا۔جس میں حاجی پورہ کے ایم اے مجید کے مکان سے  سارقوں نے 25 تولہ سونا اور 1.50 لاکھ روپے نقد رقم اور دوسری اشیاء کا سرقہ کرلیا تھا۔

Post source : Urduleaks news network