April 24, 2019

عادل آباد میں 9 فروری کو مفت میڈیکل کیمپ

عادل آباد 7 فروری (اردو لیکس) ڈاکٹرفریدہ بیگم کیمپ آرگنائزرکے بموجب محکمہ آیوش کی جانب سے حکیم اجمل خان کی 151 ویں سالگرہ تقریب 11 فروری 2019 کو قومی یوم یونانی کے طورپر منائی جائےگی۔اس سلسلہ میں 9 فروری کو صبح 8:30 بجے عادل آباد کے محلہ کے آر کے کالونی میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔اس کیمپ کے ذریعہ مختلف امراض کا شکار مریضوں کی مفت تشخیص کی جائےگی اور مفت دوائیں بھی دیجائےگی۔ڈاکٹرفریدہ بیگم نے عوام الناس سے خواہش کی ہے کہ وہ اس کیمپ سے استفادہ حاصل کریں۔

Post source : urduleaks news network