April 24, 2019

لیاقت علی کو ایجوکیشن میں پی ایچ ڈی

لیاقت علی کو ایجوکیشن میں پی ایچ ڈی

حیدرآباد، 8 دسمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی ،شعبہ¿ تعلیم و تربیت کے ریسرچ اسکالر، ایس لیاقت علی ولد جناب ایس عبدالرحیم کو پی ایچ ڈی کا اہل قرار دیا گیا ہے۔ کنٹرولر امتحانات کے بموجب انہوں نے اپنا مقالہ ”نویں جماعت کے طلبہ کا سائنسی رویہ اور سائنسی تحصیل: ایک مطالعہ “، پروفیسر ایچ خدیجہ بیگم، صدر شعبہ تعلیم و تربیت کی نگرانی میں تحریر کیا تھا۔ جناب لیاقت علی گذشتہ 13 سال سے ڈائٹ کالج، محبوب نگر میں بحیثیت لکچرر وابستہ ہیں۔ انہوں نے ونپرتی میں ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر اور ضلع چتور میں اکیڈیمک مانیٹرنگ آفیسر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دی ہیں۔ ان کے 12 تحقیقی مضامین مختلف قومی و بین الاقوامی جرائد میں شائع ہوچکے ہیں۔ 

Post source : urduleaks news network