August 19, 2019

حج سوسائٹی ضلع نرمل کے ذمہ داران کی تحصیلدار نرمل محمد عتیق الدین سے ملاقات

حج سوسائٹی ضلع نرمل کے ذمہ داران کی تحصیلدار نرمل محمد عتیق الدین سے ملاقات

عادل آباد 9/فروری (اردو لیکس) مفتی احسان شاہ قاسمی صدر صراط مستقیم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی نرمل کی اطلاع کے مطابق آج بتاریخ 9/فروری سنیچر کے روز، صدر حج سوسائٹی ضلع نرمل الحاج خواجہ عارف احمد کی زیرِ قیادت ،حج سوسائٹی ضلع نرمل کے ایک وفد نے دفتر تحصیلدار پہنچ کر، تحصیلدار نرمل جناب محمد عتیق الدین سے خیر سگالی ملاقات کرکے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ،اور حج سوسائٹی کی جانب سے انجام دی جانے والی خدمات کا اجمالی خاکہ پیش کرتے ہوئے ضلع حج سوسائٹی نرمل کے زیرِ اہتمام 24/فروری کو حراء فنکشن ھال میں منعقد ہونے والے 2019 کے پہلے حجاج تربیتی کیمپ میں شرکت کرنے خصوصی دعوت دی ،واضح رہے کہ ٢٤ فروری کو ہونے والے اس تربیتی پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ،تلنگانہ ریاست کی مشہور ومعروف شخصیت حضرت مولانا مفتی صادق محی الدین صاحب مدظلہ رکن ریاستی حج کمیٹی ، شرکت کریں گے اس موقع پر نرمل وقف بورڈ انسپکٹر نصیر الدین،مفتی احسان شاہ قاسمی صدر صراط مستقیم ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی ،افروزپاشاہ قادری کے علاوہ ذمہ داران حج سوسائیٹی :سید شہباز،عبدالکریم ،سید ابراہیم،حافظ یوسف انصاری ،پاشاہ بھائی ودیگر موجود تھے۔

Post source : urduleaks news network