August 19, 2019

مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی فایرنگ میں ہلاک

مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی فایرنگ میں ہلاک

مغربی بنگال 9 فروری (اردولیکس)مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی ستیہ جیت بسواس کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔وہ بنگال کے حلقہ اسمبلی کرشن گنج سے نمائندگی کرتے تھے۔ان پرآج فائرنگ اس وقت کی گئی جب وہ ایک پوجا میں شرکت کے بعد واپس ہو رہے تھے۔رکن اسمبلی کے قتل کے بعد ترنمول کانگریس کی ناڈیا ضلع کے صدر گوری شنکر نے الزام عائد کیا کہ یہ حرکت بی جے پی کے حامیوں کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ قتل کی اس واردات سے بی جے پی کے لیڈر مکل رائے کا تعلق ہے اور انہوں نے اس قتل کو سیاسی قتل قرار دیا۔مزید تحقیقات جاری ہے۔ ‌

Post source : urduleaks news network