February 17, 2019

وزیراعظم مودی آندھراپردیش پہنچ گئے۔ تلگو دیشم کا احتجاج

وزیراعظم مودی آندھراپردیش پہنچ گئے۔ تلگو دیشم کا احتجاج

گناورم 10 فروری (اردولیکس) وزیراعظم نریندرمودی اپنے دورہ پرآج صبح آندھراپردیش پہنچ گئے۔ گناورم ایرپورٹ پرتلگو ریاستوں کے گورنرای ایس ایل نرسمہن، چیف سکیریٹری، ڈائرکٹرجنرل پولیس اورکمشنرپولیس نےوزیراعظم کا استقبال کیا۔ وزیراعظم کے دورہ کے خلاف بطوراحتجاج حکمران جماعت تلگو دیشم نے یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا تھا۔ ریاست کے کئی مقامات پرتلگو دیشم کےکارکنوں نے مودی گو بیاک کے نعرے لگاتے ہوئے احتجاج کیا وہ اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈس بھی تھامے ہوئے تھے۔

Post source : Urduleaks news network