April 24, 2019

عادل آباد میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد ۔ کیمپ کے ذریعہ طب یونانی کو فروغ دینا مقصد ۔ڈاکٹر فریدہ بیگم کا بیان

عادل آباد میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد ۔ کیمپ کے ذریعہ طب یونانی کو فروغ دینا مقصد ۔ڈاکٹر فریدہ بیگم کا بیان

عادل آباد 10 فروری (اردو لیکس) ڈاکٹرفریدہ بیگم کیمپ آرگنائزر نے کہا کہ حکیم اجمل خان کی یوم پیدائش 11 فروری کو ہر سال یوم یونانی کے طور پر منائی جاتی ہے۔وہ محکمہ آیوش کی جانب سے عادل آباد کے محلہ کے آر کے کالونی میں منعقدہ مفت میڈیکل کیمپ سے خطاب کررہی تھی۔ڈاکٹرفریدہ بیگم نے کہا کہ اسی ضمن میں آج کے آر کے کالونی میں مفت میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس کیمپ کے ذریعہ امراض نسواں؛بی پی؛شوگر اور مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کی مفت تشخیص کی گئی اور مفت دوائیاں بھی دیگئی۔ڈاکٹر فریدہ نے کہا کہ اس کیمپ کے ذریعہ عوام میں یونانی کو فروغ دینا مقصود ہے۔اس موقع پر پرمیڈیکل اسٹاف ایل سدھارتھ؛این لکشمی؛پی نریش کمار؛ایش یرینیواس؛سوامی؛ماتھور؛ایس لکشمی اور دیگر موجود تھے

Post source : Urduleaks news network