August 19, 2019

مشہور ویلن مہیش آنند کی مشتبہ موت

مشہور ویلن مہیش آنند کی مشتبہ موت

حیدرآباد ۔10 فروری ( اردو لیکس)  ہندی اور تلگو فلموں کے مشہور ویلن مہیش آنند مشتبہ حالت میں فوت ہوگئے ۔ممبئی کے اندھیری میں یوری روڈ پر واقع عمارت میں مہیش آنند کی نعش انتہائی مسخ شدہ  حالت میں برآمد ہوئی ۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ دو قبل ہی مہیش آنند کی موت ہوگئی ۔مکان میں وہ تنہا رہتے تھے ان کی بیوی ماسکو میں مقیم ہے مہیش آنند آخری مرتبہ گوویندا کے ساتھ رنگیلا راجا فلم میں دکھائی دئے تھے انھوں نے امیتابھ بچن ،دھرمیندر اور کئی مشہور ہیروز کے ساتھ کام کیا تھا ان کی مشہور فلموں میں شہنشاہ ،قلی نمبر ون اور دوسرے ہیں ان کی عمر 57 سال تھی 

Post source : urduleaks news network