August 19, 2019

ابوظہبی کی عدالتوں میں اب ہندی میں بھی ہوگی کاروائی

ابوظہبی کی عدالتوں میں اب ہندی میں بھی ہوگی کاروائی

محمد مسعود علی کی رپورٹ

شارجہ ۔10 فروری ( اردو لیکس)  ابوظہبی حکومت نے مقامی عدالتوں میں ہندی کو تیسری سرکاری زبان کا موقف دینے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ہندی میں بھی عدالتی کاروائی انجام دی جائے گی ۔اب تک ابوظہبی کی عدالتوں میں عربی اور انگریزی کو ہی سرکاری موقف دیا گیا ہے اب ہندی بھی اس میں شامل ہوجائے گی ۔ابوظہبی جوڈیشیل اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق ابوظہبی کی آبادی کا 30 فیصد ہندی جاننے والا ہے ہندی جاننے والے افراد کو قانون کی کاروائی سے واقف کروانے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے 

Post source : Urduleaks news network