May 20, 2019

ہندوستان میں دلہنوں کی مہندی پر خرچ ہورہے ہیں 5 ہزار کروڑ

ہندوستان میں دلہنوں کی مہندی پر خرچ ہورہے ہیں 5 ہزار کروڑ

حیدرآباد۔10 فروری( اردو لیکس)ہندوستان میں شادیوں پر ہر سال لاکھوں کروڑ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں جس کا اندازہ لگانا مشکل کام ہے شادی ہر مذہب کے افراد کے لئے دن بدن مہنگی ہوتی جا رہی ہے آج کی شادی مہنگے کارڈ سے شروع ہوکر تمام رسوم کی ادائیگی کے لئے مہنگے ترین جوڑے پر ختم ہورہی ہے ۔ایک تازہ رپورٹ کے مطابق ملک میں ہر سال شادیوں کے لئے 60 ہزار کروڑ روپے کا سونا اور زیورات خریدے جاتے ہیں اسی طرح کپڑوں پر 10 ہزار کروڑ خرچ کئے جا رہے ہیں صرف دلہنوں کی مہندی پر سالانہ 5 ہزار کروڑ روپے ضائع ہورہے ہیں شادی کے کارڈ کی تیاری میں سالانہ 10 ہزار کروڑ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں اب دعوت پر خرچ کئے جانے والی رقم کا اندازہ لگانا مشکل ہے اس پر لاکھوں اور کروڑوں روپے ہر شادی میں خرچ ہورہے ہیں ملک میں روزانہ اوسطاً 30 ہزار شادیاں ہوتی ہیں 

Post source : urduleaks news network