October 24, 2020

تلنگانہ میں یکم جون سے برقی چارج میں ہوگا اضافہ

تلنگانہ میں یکم جون سے برقی چارج میں ہوگا اضافہ

تلنگانہ میں یکم جون سے برقی چارج میں اضافہ ہونے والا ہے تلنگانہ الکٹریسٹی ریگولیٹری اتھاریٹی اس سلسلہ میں تیاریاں شروع کردی ہیں برقی چارج میں اضافہ سے متعلق اعلامیہ 24 مئی کے اندر جاری کیا جاے گا.اس مرتبہ برقی چارج میں اضافہ کے ذریعہ عوام سے 1952 کروڑ روپیے زاید وصول کرنے کا منصوبہ ہے 

ریاست میں یکم اپریل سے ہی برقی چارج میں اضافہ کی تجویز تھی لیکن ریاست کے مختلف بلدیات کے انتخابات اور ضمنی انتخاب کے پیش نظر اس تجویز کو التوا میں رکھ دیا گیا تھا 

تلنگانہ ڈسکامس کی جانب سے برقی چارج میں اضافہ سے متعلق تجاویز کو ای آر سی کو پیش کرکے تین ماہ سے زاید کا عرصہ ہوگیا.اور ای آر سی چارجس میں اضافہ سے متعلق عوامی سماعت بھی مکمل کرلی ہے 10 فیصد تک برقی چارج میں اضافہ کا امکان ہے 

Post source : urduleaks