April 24, 2019

بیاٹری سے چلنے والی گاڑی کی تیاری – کورٹلہ کے شخص کا کارنامہ

بیاٹری سے چلنے والی گاڑی کی تیاری – کورٹلہ کے شخص کا کارنامہ

کورٹلہ ۔11 فروری ( اردو لیکس)  بیاٹری سے چلنے والی گاڑیوں کو کئی کمپنیوں نے تیار کیا ہے لیکن وہ کافی مہنگی ہوتی ہیں اس لئے ان گاڑیوں کی خریدی ہر کسی کے بس کی بات نہیں ۔لیکن کم خرچ میں پٹرول گاڑی کو بیاٹری لگاتے ہوئے اسے الکٹرک گاڑی میں تبدیل کرنے کے تجربات اکثر ملک کے کئی علاقوں میں دیکھنے اور سننے کو ملتے ہیں اسی طرح کا ایک تجربہ تلنگانہ کے جگتیال ضلع کے کورٹلہ ٹاون سے تعلق رکھنے والے شخص نے کیا ہے اور یہ تجربہ کامیاب بھی ہوا ہے کورٹلہ ٹاون کے ٹیچرس کلب روڈ سے تعلق رکھنے والے یادگیری نے اپنی پرانی اسپلینڈر گاڑی کو بیاٹری سے چلنے والی گاڑی میں تبدیل کرتے ہوئے سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے یادگیری جو انویٹر کا کاروبار کرتے ہیں نے اپنی گاڑی کو 26 امپس کے 4 بیاٹری لگاتے ہوئے اسے بیاٹری کی گاڑی میں تبدیل کردیا ۔یادگیری کا کہنا ہے کہ تین گھنٹے بیاٹری چارج کرنے پر گاڑی 50 تا 60 کلو میٹر چلتی ہے جس کی اسپیڈ 35 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے 

Post source : Urduleaks news network