February 17, 2019

صدر چرم کمیٹی و دارالعلوم محمدیہ جناب محمودخان پٹیل کا بعمر 65 سال انتقال ہوگیا

صدر چرم کمیٹی و دارالعلوم محمدیہ جناب محمودخان پٹیل کا بعمر 65 سال انتقال ہوگیا

عادل آباد 11 فروری (اردو لیکس) عادل آباد کی مشہور شخصیت جناب الحاج محمود خان پٹیل کا تقریباً 65 سال کی عمر میں مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق محمود خان پٹیل ایک ہفتہ سے حیدرآباد کے خانگی دواخانے میں زیرعلاج تھے۔وہیں 10 فروری کی صبح انکاانتقال ہوگیا۔نماز جنازہ بروز اتواربعد نماز مغفرب میدان عیدگاہ عادل آباد میں ادا کی گئی؛مرحوم کے فرزند حافظ عامر پٹیل معتمد جمعیتہ علماء ہند عادل آباد نے نماز جنازہ پڑھائی۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 فرزند اور 4 دختران ہیں۔ضلع عادل آباد حج سوسائٹی کو مرحوم کی سرپرستی حاصل رہی۔عادل آباد کی قدیم دینی درسگاہ دارالعلوم محمدیہ کے آپ ایک عرصہ سے صدر رہے۔ اسکے علاوہ چرم کمیٹی کے بھی صدر تھے۔اور اسی طرح مسجد محمدیہ بھکتاپور کے  بھی مرحوم محمود پٹیل صدر تھے؛نماز جنازہ میں مرحوم کے رشتہ داروں کے علاوہ صدر ضلع حج سوسائٹی شاہد احمد توکل؛عادل آباد کے مختلف دینی مدارس سے وابستہ علماء وحفاظ و منتظمین؛سیاسی قائدین اور مختلف تنظیموں کے ذمہ داران اور میڈیا نمائندوں نے شرکت کی؛مرحوم کے رشتہ داروں اور دارالعلوم محمدیہ کے انتظامیہ و اساتذہ و محبان نے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعاء کی درخواست کی ہے

Post source : urduleaks news network