April 24, 2019

عادل آباد آر ٹی سی ڈپو میں بیسٹ ڈرائیورس ایوارڈ تقریب کا شاندار انعقاد ۔ جوائنٹ کلکٹر سندھیارانی ڈپومینیجر رمیش و دیگر کا خطاب

عادل آباد آر ٹی سی ڈپو میں بیسٹ ڈرائیورس ایوارڈ تقریب کا شاندار انعقاد ۔ جوائنٹ کلکٹر سندھیارانی ڈپومینیجر رمیش و دیگر کا خطاب

عادل آباد11/فروری(اردو لیکس/خضر یافعی) ڈرائیورس اپنی ذمہ داری کے احساس کے ساتھ سفر کو راحت بخش اور آسان بنانے میں اپنا اہم رول ادا کریں۔کیونکہ آئے دن حادثات کی وجہ سے کئی قیمتی زندگیاں تلف ہوتی جارہی ہیں۔تھوڑی سی غفلت حادثات کا سبب بن سکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار جوائنٹ کلکٹر عادل آباد سندھیارانی نے کیا۔وہ عادل آباد بس ڈپو میں روڈ سیفٹی ویک کے ہفتہ واری مختلف پروگرامس کے اختتام پر منعقدہ بیسٹ ڈرائیورس کی تہنیتی تقریب سے خطاب کررہی تھی۔انہوں نے کہا کہ ڈرائیورس گاڑی چلاتے وقت اپنی توجہ اس جانب ہی دیں اور کسی بھی طرح کے دباؤ اور جزبات میں نہ چلائیں۔جوائینٹ کلکٹر سندھیارانی نے اس موقع پر ڈپوانتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تمام ڈرائیورس کو مبارکباد دی۔اور ڈپو انتظامیہ کو اسطرح کے روڈسیفٹی پروگرامس کو ہرماہ منعقد کرنے کا مشورہ دیا۔انہوں نے عوام کو راستہ چلتے وقت احتیاطی تدابیر اختیارکرتے ہوئے اپنے جانوں کی حفاظت کرنے کی ہدایت دی۔اس تقریب سے ڈی وی ایم رمیش نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام حادثات کی روک تھام میں انتظامیہ کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات میں عوام اپنا پورا پورا حق ادا کرتے ہوئے حادثات کو کنٹرول کرنے میں اہم رول ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ ہرطرف ہرانسان کو کئی مسائل اور ٹینشن کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔لیکن ڈرائیونگ ایساپیشا ہے جس میں اگر کسی بھی طرح کوئی مسئلہ درپیش ہوتو یہ نہ صرف اسکی زندگی کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے بلکہ گاڑی میں موجود کئی انسانی زندگیاں مشکل میں پڑسکتی ہیں۔اس لئے گاڑی چلانے والے اپنے گھریلو مسائل کو اپنے ساتھ نہ لائیں ان تمام مسائل کو دل و دماغ سے نکال کر ڈرائیونگ کا آغاز کریں۔متحدہ ضلع عادل آباد کے بس ڈپو میں اپنی خدمات کے دوران صفر حادثات کرنے والے ڈرائیورس کو جوائنٹ کلکٹر سندھیارانی؛ڈی ایس پی نرسمہاریڈی؛ڈی وی ایم رمیش؛راجندرپرساد چیف ٹرافک ہیڈ آفس حیدرآباد و دیگر بس ڈپو انتظامیہ کے ہاتھوں شالپوشی و گلپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی گئی۔اورایوارڈ سے نوازہ گیا۔اور انکی خدمات کی ستائش کی گئی؛اس موقع پر مختلف سرکاری و خانگی اسکولس کے طلبہ و طالبات (جن میں الفرقان انگلش اسکول بھی شامل ہے)کو بھی انعامات سے نوازاگیا-قبل اسکے بس ڈپو میں خون کا عطیہ کیمپ کا انعقاد بھی عمل میں لایاگیا۔اس موقع پرمتحدہ ضلع عادل آباد کے بس ڈپو مینیجرس؛ڈی ایس پی کے نرسمہاریڈی؛کے علاوہ عادل آباد بس ڈپو انتظامیہ؛سید احمد حسین ریزرویشن انچارج سوپروائزرس؛ڈرائیورس اور دیگر موجود تھے

Post source : urduleaks news network