August 19, 2019

دہلی میں چندرابابو نائیڈو کی 12 گھنٹے کی بھوک ہڑتال

دہلی میں چندرابابو نائیڈو کی 12 گھنٹے کی بھوک ہڑتال

نئی دہلی۔11 فروری ( اردو لیکس ) آندھراپردیش کے چیف منسٹر و تلگودیشم کے قومی صدر چندرابابو نائیڈو نے آج دہلی میں واقع آندھرا بھون میں  ایک روزہ بھوک ہڑتال منظم کرتے ہوئے ریاست کے ساتھ ہوئی ناانصافیوں کے خلاف احتجاج کیا ۔12 گھنٹے کی بھوک ہڑتال میں اپوزیشن پارٹیوں کے کئی اہم لیڈروں بشمول راہول گاندھی، منموہن سنگھ ،کیجروال ،فاروق عبداللہ نے شرکت کرتے ہوئے مودی حکومت کے خلاف اتحاد کا مظاہرہ کیا اور اس موقع پر راہل گاندھی نے کہا کہ ’’پی ایم مودی جہاں بھی جاتے ہیں، جھوٹ ہی بولتے ہیں۔‘‘ انھوں نے پی ایم مودی کے ہر جھوٹ سے پردہ اٹھانے اور ہر قدم پر آندھرا کی عوام کے ساتھ رہنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔چندرا بابو نائیڈو کی بھوک ہڑتال آج صبح 8 بجے سے ہی شروع ہو گئی تھی جو رات 8 بجے ختم ہوئی ۔

Post source : Urduleaks news network