February 17, 2019

جمعیۃعلماء حلقہ مالونی ملاڈ اور ٹرائیڈنٹ ہاسپٹل کے اشتراک سےمفت میڈیکل کیمپ ، سینکڑوں کی تعداد میں غریب عوام مستفید

جمعیۃعلماء حلقہ مالونی ملاڈ اور ٹرائیڈنٹ ہاسپٹل کے اشتراک سےمفت میڈیکل کیمپ ، سینکڑوں کی تعداد میں غریب عوام مستفید
ممبئی ۱۱؍ فروری / ممبئی کے ملاڈ ویسٹ میں واقع مالونی ممبئی میں جمعیۃعلماء حلقہ مالونی شمال مغربی زون ممبئی اور ٹرائیڈنٹ ہاسپٹل کاندیولی ویسٹ کے اشتراک سے بروز اتوار ۱۰؍ فروری بمقام مدر ٹریسا ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج واقع گیٹ نمبر ۶؍ مالونی ملاڈ ویسٹ میں غریب و نادار عوام الناس کے لئے میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔اس میڈیکل کیمپ میں ای سی جی ،آنکھوں کی جانچ ،دانتوں کی جانچ،بلڈ پریشر،بلڈ شوگر،بلڈ جانچ،
جلدی امراض ،تھائیرائیڈ،قلب،ہڈی،بچوں کے امراض ،جنرل فزیشین کے ماہرین ڈاکٹروں کی ٹیم کے علاوہ مقامی ڈاکٹروں میں ڈاکٹر نہال پٹھان ،ڈاکٹر سلطان وغیرہ سمیت میڈیکل اسٹور والوں نے بھی اپنی بے لوث خدمات انجام دیئے ،یہ کیمپ صدر جمعیۃعلماء ملاڈ مالونی ویسٹ و رکن مجلس عاملہ جمعیۃعلماء مہاراشٹر مولانا قاری محمد یونس دامت برکاتہم کی سر پرستی اور مولانا امتیاز قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء شمال مغربی زون ، مولانا وسیم قاسمی نائب صدر جمعیۃعلماء مالونی ، مولانا قاری اکرام اللہ جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مالونی ، مولانا نذیر الاسلام مظاہری خازن جمعیۃعلماء مالونی ، ڈاکٹر اسرار احمد جوائنٹ سکریٹری جمعیۃعلماء مالونی ،حافظ امتیاز نائب صدر ،مولانا ظہیر قاسمی نائب صدر ،مولانا مجیب الرحمٰن قاسمی جوائنٹ سکریٹری ،حافظ ابو الکلام صدیقی ،مولانا خورشید قاسمی ،مولانا مفتی انصار ،مولانا اقبال قاسمی ،مولانا مقصود ندوی ،مولانا عمر ،مولانا وصی اللہ مظاہری ،مولانا نور الہدیٰ قاسمی ،حافظ ندیم ،جناب مہتاب شیخ ،حافظ ابو طالب ،حافظ شجاع الدین ،مولانا عبد القیوم مظاہری ،مولانا ولی الرحمٰن، مولانا عالم قاسمی ،مفتی عتیق الرحمٰن قاسمی ، محمد نویدصدیقی، اقبال شیخ، محمد محسن پرنسپل ایم ایچ اور دیگر جمعیۃعلماء مالونی یونٹ کے تمام عہدیداروں اور ممبران کی کاوشوں سے اس مفت میڈیکل کیمپ سے ہزاروں کی تعداد میں مریضوں کے مفت چیک اپ اور مفت دوائیاں فراہم کی گئیں ،اس پروگرام میں مولانا حکیم محمود الحسن قاسمی صدر جمعیۃعلماء موگرا پاڑہ،حلقہ اندھیری ایسٹ ،قاری محمد فرقان جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء موگرا پاڑہ حلقہ اندھیری ایسٹ و امام بونی پلازہ مسجد اندھیری ویسٹ ،ممبئی ،قاری عبد الرشید جوائنٹ سکریٹری جمعیۃعلماء حلقہ اندھیری ویسٹ ،مولانا ثابت علی نقشبندی ،مولانا نوشاد احمد صدیقی ، کاظم شیخ صحافی روزنامہ انقلاب ،ممبئی اور عبد الجلیل ممبر جمعیۃعلماء موگرا پاڑہ اور ان کی یووا پریرنا اندھیری ایسٹ ممبئی کی پوری ٹیم کے علاوہ علماء اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
اس کیمپ سے کم و بیش سترہ سو کی تعداد میں مالونی کی عوام نے اپنی بیماریوں کا تشفی بخش علاج کروا یا، جس میں تقریباً چھ سو برادران وطن نے بھی استفادہ کیا ۔اس کیمپ میں ڈاکٹر کملیش نانک،ڈاکٹر رشمی ناولکر،ڈاکٹر راجیش بھنسالی،ڈاکٹر شانتنولکرے،ڈاکٹر انل یادو،ڈاکٹر حنیف مکند حق،ڈاکٹر سوریندر این بھانسلے،ڈاکٹر سپنل کدم،ڈاکٹر مرتضیٰ ،ڈاکٹر سلطان شیخ ،ڈاکٹر شبیر امبی،ڈاکٹر جگر گاندھی،ڈاکٹر منالی حنفوڑے،ڈاکٹر متیش دلوی،ڈاکٹر شادل لوکرے وغیرہ نے اپنی خدمات انجام دیں ۔  

Post source : press note