April 24, 2019

دہلی کی ایک ہوٹل میں بھیانک آگ لگنے کے واقعہ میں 17 افراد زندہ جل کر ہلاک

دہلی کی ایک ہوٹل میں بھیانک آگ لگنے کے واقعہ میں 17 افراد زندہ جل کر ہلاک

نئی دہلی ۔12 فروری ( اردو لیکس)  دہلی کے ایک ہوٹل میں بھیانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس میں 17 افراد زندہ جل کر ہلاک ہوگئے ۔مزید 25 افراد زخمی بھی ہیں جن میں 5 شدید طور پر زخمی ہیں یہ واقعہ کرول باغ میں واقع ارپیت پیالیس ہوٹل میں منگل کی صبح 4 بجے کے بعد پیش آیا ۔عینی شاہدین کے مطابق ہوٹل میں مقیم افراد محو خواب تھے کہ ایک کمرے میں آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے کئی کمروں کو اپنی لپیٹ میں لے لی ۔آگ لگنے سے ہوٹل میں برقی سربراہی منقطع ہوگئی اور اندھیرے میں لوگوں کو باہر نکلنے کا راستہ نہیں ملا ۔زندہ جل کر ہلاک ہونے والوں میں 14 مرد دو خواتین اور ایک بچہ شامل ہے 

Post source : urduleaks news network