April 24, 2019

سپریم کورٹ نے سی بی آئی کے سابق ڈائریکٹر کو سنائی انوکھی سزا

سپریم کورٹ نے سی بی آئی کے سابق ڈائریکٹر کو سنائی انوکھی سزا

نئی دہلی ۔12 فروری ( اردو لیکس)  سپریم کورٹ نے سی بی آئی کے سابق عبوری ڈائریکٹر ناگیشور راو کو تحقییر عدالت کے کیس میں ایک دن کی انوکھی سزا سنائی ہے جس کے تحت انھیں آج ایک دن عدالت کی سرگرمیاں ختم ہونے تک ایک کونے میں بیٹھے رہنے کی ہدایت دی ہے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے کہا کہ سی بی آئی کے سابق عبوری ڈائریکٹر ناگیشورراو نے عدالت کی ہدایت کے باوجود ایک عہدیدار کا تبادلہ کردیا ۔انھیں تحقیر عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ایک لاکھ روپے جرمانہ کے علاوہ دن بھر عدالت میں بیٹھے رہنے کی سزا سنائی گئی ۔اس کیس میں ناگیشورراو نے معافی بھی مانگی تھی لیکن عدالت نے کہاکہ معافی مانگنے سے کچھ نہیں ہوگا ۔

Post source : urduleaks news network