August 19, 2019

سرکردہ ماوسٹ سدھاکر کی گرفتاری کی تصدیق

سرکردہ ماوسٹ سدھاکر کی گرفتاری کی تصدیق

حیدرآباد 13 فروری ( اردو لیکس) تلنگانہ کےڈاکٹر جنرل پولیس مہیندر ریڈی نے ضلع عادل آباد کے نرمل سے تعلق رکھنے والے سرکردہ سی پی آئی ماؤنواز لیڈر بی سدھاکر اور اسکی بیوی مادھوی کی خودسپردگی کی تصدیق کی ہے۔ شنکر پر پچیس لاکھ روپئے کاانعام تھاجبکہ اس کی بیوی مادھوی پرجو خود بھی ایک سرکردہ ماوسٹ لیڈر کے علاوہ بہار اورجھارکھنڈ یونٹ کی رکن ہے‘ دس لاکھ روپئے کاانعام تھا۔ سدھاکر فوجی نوعیت کے آپریشنوں کوانجام دینے کے تحت اپنی صلاحیتوں کے لیے جانا جاتا ہے۔ پچاس سالہ سدھاکر سی پی آئی ماؤنواز سنٹرل کمیٹی کا رکن  اور بہار۔جھارکھنڈ اسپیشل ایریا کمیٹی کا انچارج تھا۔ ڈائرکٹر جنرل آف پولیس مہیندرریڈی نے آج حیدرآباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سدھاکر ‘ جھارکھنڈ کے جنگلاتی علاقوں میں سرگرم تھا۔

Post source : urduleaks news network