July 20, 2019

ریونت ریڈی کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی نوٹس

ریونت ریڈی کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی نوٹس

حیدرآباد 13 فروری ( اردو لیکس) انفوسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے آج تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کارگذار صدر ریونت ریڈی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں اندرون ہفتہ ای ڈی کے روبرو حاضر ہونے کی ہدایت دی۔ ای ڈی نے کے افسروں نے کل ریونت کے قریبی ساتھی نریندر ریڈی سے پوچھ تاچھ کی تھی۔ اس کے علاوہ نریندر کے بچوں سے بھی پوچھ تاچھ کی گئی ہے۔ ای ڈی کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر راج شیکھر نے پچاس لاکھ روپئے نقد رقم کے سلسلے میں نریندر سے پوچھ تاچھ کی جیسا کہ یہ رقم ریونت ریڈی نے نامزد ایم ایل اے ای اسٹیفنسن کو دینے کی پیشکش کی تھی۔

Post source : Urduleaks news network