April 24, 2019

آج عالمی یوم ریڈیو ہے

آج عالمی یوم ریڈیو ہے

حیدرآباد 13 فروری (اردولیکس) ہرسال 13 فروری کوعالمی یوم ریڈیو منایا جاتا ہے۔ اس دن کومنانے کی شروعات یونیسکو کی 36ویں جنرل کانفرنس کے موقع پر13نومبر2011کوہوئی۔ اس برس کے عالمی یوم ریڈیو کا موضوع ڈائیلاگ ہے کیوں کہ ریڈیو کے ذریعہ ڈائیلاگ اور مختلف موضوعات پر جمہوری مباحثوں کے لیے پلیٹ فارم فراہم ہوتا ہے جس کے ذریعہ سامعین میں شعوربیدارکرنے میں مدد ملتی ہے اور مثبت اقدامات کے تحت نئے مقاصد کوسمجھنے کے لیے بھی تحریک حاصل ہوتی ہے۔

Post source : Urduleaks news network