July 16, 2019

پاکستان سے درآمد اشیاء پر 200 فیصد کسٹم ڈیوٹی لگانے ہندوستان کا فیصلہ

نئی دہلی 16 فروری(اردولیکس)جموں کشمیرکے پلوامہ میں کئے گئے دہشت گرد حملے کے بعد پاکستان سے درآمد کی جانے والی اشیاء پر 200 فیصد کسٹم ڈیوٹی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حملہ کے فوری بعد حکومت ہند نے پاکستان سے ترجیحی ملک کا درجہ واپس لے لیا۔ تازہ طورپرپاکستان سے درآمد کی جانے والی اشیاء پر 200 فیصد کسٹم ڈیوٹی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سنٹرل ان ڈائرکٹ ٹیکس اورکسٹم محکمہ نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جو فوری سے لاگو ہو گیا ہے۔ پاکستان سے ہندوستان ابھی عام طور پر پھل، سیمنٹ، چمڑا، کیمیکل اور مصالحے درآمد کرتا ہے۔

Post source : Urduleaks news network