October 24, 2020

قیدی فرار پولیس نے چلائی گولیاں

ریاست تلنگانہ ورنگل کے جنگاوں کے پاس آج ایک قیدی نے فرار ہو گیا اسےپکڑنے کے لئے پولیس کو فائرنگ کرنی پڑی۔ پتہ چلا ہے کہ ونگل کی جیل میں محروس سوری نامی قیدی کو پیر کے دن حیدرآباد کی نامپلی عدالت میں پیش کرنے کے بعد آرٹی سی بس میں ورنگل لے جایا جارہا تھا کہ جنگاوں کے پاس قیدی نے ضرورت سے فارغ ہونے کے بہانے بس رکوائی جیسے ہی بس روکی گئی وہ اترکر کھیت میں گیا اوروہاں اسکارٹ کو چکمہ دےکر فرار ہونے لگا اسے روکنے کے لئے پولیس نے گولیاں چلائیں لیکن قیدی بھاگنے میں کامیاب ہوگیا۔ اسے پکڑنے کے لئے خصوصی ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔