March 23, 2019

جئے سوریا پر دو سال کی پابندی

جئے سوریا پر دو سال کی پابندی

نئی دہلی ۔26 فروری ( اردو لیکس) سری لنکا کے سابق کرکٹ کپتان جئے سوریا کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سخت کاروائی کرتے ہوئے بدعنوانی سے متعلق تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر دو سال کی پابندی عائد کی ہے سری لنکا کے سابق کپتان پر کرکٹ کی ہر قسم کی سرگرمیوں پر دو سال کی پابندی عائد کردی گئی ہے پابندی کا اطلاق 15 اکتوبر 2017سے ہوگا۔جے سوریا پر سری لنکا میں کرکٹ کرپشن سے متعلق تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام ہے، آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے سری لنکن کرکٹر سے موبائل دینے کا مطالبہ کیا تھا لیکن انہوں نے ایسا کرنے سے انکار کردیا جس پر اُن کے خلاف فرد جرم عائد کیا گیا ہے

Post source : urduleaks news network