July 16, 2019

فیس بک یوزر کو اب یہ سہولت بھی ملنے والی ہے

فیس بک یوزر کو اب یہ سہولت بھی ملنے والی ہے

حیدرآباد۔3 مارچ( اردو لیکس)سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک جلد ہی اپنے صارفین کو ایک اور نئی فیچر شروع کرنے والی ہے جس کے تحت فیس بک یوزر کو ” کلیر ہسٹری ” کے نام سے یہ سہولت فراہم کی جائے گی . اس فیچر کے ذریعہ، یوزر اپنے براؤزنگ کی سرگزشت کو اپنے فیس بک اکاؤنٹ میں آسانی سے صاف کرسکتے ہیں.جس طرح انٹرنیٹ براؤزر میں کلیر ہسٹری کا آپشن ہے اسی طرح فیس بک میں بھی آنے والا ہے یہ صارفین کو مزید رازداری فراہم کرتا ہے. یوزر کی معلومات زیادہ محفوظ ہوسکتی ہیں. اس سے ہیکرز یہ نہیں جان سکتے کہ صارفین فیس بک پر کیا کر رہے ہیں. 

Post source : Urduleaks news network