May 19, 2019

لڑکی کو برہنہ کر کے حملہ کرنے کے واقعہ کا نیا موڑ

لڑکی کو برہنہ کر کے حملہ  کرنے کے واقعہ کا نیا موڑ
Photo Credit To imagine

حیدرآباد۔9 مارچ ( اردو لیکس ) حیدرآباد میں نابالغ لڑکی کو برہنہ کرکے بلیڈ سے حملہ کرنے کے معاملہ میں نیا موڑ  سامنے آیا ہے۔ شہر کے گاندھی نگر پولیس اسٹیشن حدود میں واقع ڈی بی آر ملز علاقہ میں یہ واقعہ دو دن قبل پیش آیا تھا۔پولیس نے بتایاکہ جس لڑکی پر یہ حملہ ہوا ، وہ اور حملہ آور لڑکا ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے تاہم لڑکی کے دوسرے لڑکے سے فون پر با ت کرنے پر لڑکے نے اعتراض کیا ۔لڑکے نے لڑکی کو فون کرتے ہوئے اس کو ڈی بی آرملز علاقہ کے سنسان مقام پر طلب کیا اسی مسلہ پر ان میں بحث وتکرار کی بعد ازاں لڑکی کو برہنہ کرکے لڑکے نے اس کے جسم پر بلیڈ سے حملہ کردیا اور اس کی ویڈیو بنایی۔اس نے دھمکی دی کہ اگر وہ کسی سے یہ بات کہے گی تو وہ برہنہ ویڈیو کو وائرل کردے گا۔اس لڑکے نے محبت کے نام پر اس لڑکی سے تین ماہ تک عصمت استحصال بھی کیا تھا۔پولیس نے پوچھ تاچھ کے بعد اس نابالغ لڑکے کو جیونائل ہوم منتقل کردیا ۔چکڑپلی اے سی پی نرسمہاریڈی نے میڈیا کو یہ بات بتائی۔

Post source : Urduleaks news network