March 23, 2019

سرسلہ میں ایک شخص کا اغواء، 25 لاکھ روپے کا مطالبہ

سرسلہ میں ایک شخص کا اغواء، 25 لاکھ روپے کا مطالبہ

کریم نگر ۔9 مارچ ( اردو لیکس) ضلع  سرسلہ میں خاتون ایم پی ٹی سی کے شوہر کا اغوا ہوگیا.کوناراو پیٹ منڈل کی ایم پی ٹی سی شیواماں کے شوہر اشوک کا نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا اور ارکان خاندان سے فون پر ربط پیدا کرتے ہوئے 25 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا ہے بتایا گیا ہے کہ اشوک کچھ کام سے گھر سے باہر نکلے تھے لیکن کافی دیر تک واپس نہیں ہوے ۔اسی دوران اغواکاروں نے اشوک کے اغوا کرلینے کی اطلاع دیتے ہوئے  رقم کا مطالبہ کیا ۔گھر والوں نے پولیس میں شکایت درج کروائی ہے 

Post source : urduleaks news network