March 23, 2019

4 بچوں کی ماں کا گینگ ریپ، حیدرآباد میں گھناؤنا واقعہ

4 بچوں کی ماں کا گینگ ریپ، حیدرآباد میں گھناؤنا واقعہ
Photo Credit To imagine

حیدرآباد ۔10 مارچ ( اردو لیکس ) چار بچوں کی ماں کا گینگ ریپ کیا گیا، یہ گھناؤنا واقعہ شہر حیدرآباد میں پیش آیا۔ پہاڑی شریف وادی مصطفی علاقے میں ایک خاتون اپنے شوہر اور چار بچوں کے ساتھ رہتی ہے۔کل رات خاتون کے دو رشتے دار امجد اور اعظم اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ ان کے مکان پہنچے۔خاتون نے دروازہ کھولا اور انہیں اندر بلایا۔وہ ان وحشیوں کے ارادوں سے ناواقف تھی، خاتون نے جیسے ہی انہیں اندر بلایا ان کا ساتھی بھی ان کے ساتھ اندر داخل ہوا۔دونوں نوجوان خاتون سے باتیں کرنے لگے اس اثنا میں ان کا دوست خاتون کے چار بچوں کو لے کر دوسرے کمرے میں چلا گیا۔بچوں کو دوسرے کمرے میں لے جانے کے ساتھ ہی دونوں ملزمین نے خاتون کا گینگ ریپ کیا اور وہاں سے فرار ہو گئے۔پولیس نے خاتون کی شکایت پر اجتماعی عصمت ریزی کا کیس درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

Post source : Urduleaks news network